Maulana Ali Abbas Khan
User Pic
Name: Maulana Ali Abbas Khan
Age: 40
Location: Qom, Iran
Expertize: Fiqh, Usool, Kalam e Islami, Philosophy and Irfan
Question:کیا میں ایک ایسے شخص کو سہم سادات دے سکتا ہوں کہ جو نجفی ہائی ممبئی سے اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے امداد لیا کرتا تھا مگر اس بار اسے فنڈ کی کمی کے باعث امداد نہیں ملی اور میں زاتی طور انھیں جانتا ہوں اور وہ مستحق بھی ہیں؟

Ayatollah:Sistani

Answer: اگر وہ مستحق ہیں تو دے سکتے ہیں
Question:میں جس تاریخ کو خمس نکالتا ہوں، اس سے چار پانچ دن پہلے مجھے میری تنخواہ ملی اور میری سالانہ بچت کی رقم الگ ہے تو کیا مجھے تنخواہ کا بھی خمس نکالنا ہوگا یا صرف سالانہ بچت پر؟

Ayatollah:Sistani

Answer: تنخواہ کا بھی نکالنا پڑے گا، جو آپ کی خمس کی تاریخ ہے اس دن آپ کے پاس جو بھی بچت ہے اس پر خمس ہے اور جو 4 دن پہلے تنخواہ ملی ہے وہ اس سال کی بچت ہے لہذا اس پر خمس ہے.
Question:اگر کوئی مسافر کہ جو نماز ظہر باجماعت صف اول میں قصر ادا کرتا ہے اور تیسری اور چوتھی رکعت میں بیٹھا رہتا ہے تو کیا اس مسافر کے بعد کھڑے نمازیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟ ان کی نماز صحیح ہے یا اتصال ختم ہونے کے سبب باطل؟

Ayatollah:Sistani

Answer: اگر صرف ایک انسان ہے تو باقی کی نماز صحیح ہے کیونکہ ایک انسان کا فاصلہ ہونے سے نماز کے اتصال پر اثر نہیں پڑتا
Question:نماز خوف کیسے پڑھی جاتی ہے؟ کیا امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں نماز خوف ادا کی تھی یا نماز ظہرین.

Ayatollah:Sistani

Answer: نماز خوف، نماز واجب کو پڑھنے کا ایک طریقہ ہے جس میں امام پوری نماز پڑھتا ہے لیکن لشکر دو حصوں میں تقسیم ہوکر باری باری دو دو رکعت کرکے نماز پڑھتا
نماز خوف شریعت میں بتایا گیا نماز کو پڑھنے کا ایک طریقہ ہے جیسے نماز قصر ہو جاتی ہے. جی امام حسین علیہ السلام نے نماز ظھر عاشور کو نماز خوف کی صورت میں ادا کیا تھا
Question:عیسائی جناب عیسی کو خدا کا بیٹا مانتے ہیں اور یہودی جناب عذیر کو ،اس اعتبار سے انہیں مشرک کہنا صحیح ہے؟ اور انکے ہاتھوں سے بنی چیزوں کا کھانے پینے کا کیا حکم ہے؟

Ayatollah:Sistani

Answer: جی عقائد کہ لحاظ سے عیسائی اور یہودی دونوں مشرک ہیں، لیکن فقہی لحاظ سے انکو کافر کتابی کہا جاتا ہے اور انکے ہاتھ کا کھانا پاک ہے. جی عقائد کہ لحاظ سے عیسائی اور یہودی دونوں مشرک ہیں، لیکن فقہی لحاظ سے انکو کافر کتابی کہا جاتا ہے اور انکے ہاتھ کا کھانا پاک ہے.
Question:خمس کی رقم کو کیا میں کچھ دنوں کے لئے اپنے پاس روک کر اپنے تجارت کو بڑھانے میں لگا سکتا ہوں،؟

Ayatollah:Sistani

Answer: نہیں، جیسے ہی آپنے خمس نکالا وہ پیسہ آپکی ملکیت سے نکل جاتا ہے اور آپ بغیر مجتھد کی اجازت سے اسکو کہیں استعمال نہیں کر سکتے
Question:مقبول احمد صاحب کی لکھی ہوئی تفسیر قرآن میں بعض مقامات پر کسی کسی آیت کی تفسیر میں لکھا دیکھا کہ یہ آیت اس طرح نہیں اس طرح نازل ہوئی اور اس میں کچھ اضافی الفاظ تھے تو اس طرح کی روایتیں کیا قرآن کے محرف ہونے پر دلالت نہیں کرتیں؟

Ayatollah:Sistani

Answer: اس مسئلے کے جواب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ عقلی اور نقلی دلیل سے ثابت ہے قرآن بغیر تحریف کے ابھی تک موجود ہے جس کے دلائل علماء نے کتب میں تفصیل سے بیان کئے ہیں
اب اس طرح کی جو روایات ہیں اس کے چند جواب ہیں:
1. اس میں سے اکثر روایات سند کے لحاظ سے بے حد ضعیف ہیں
2. اس طرح کی کچھ روایات میں تفسیر کے لئے کچھ الفاظ اضافہ کئے گئے ہیں نہ کہ وہ آیت کا حصہ ہیں
3. ایسی بعض روایات میں راوی نے آہت کی وضاحت کے لیے کوئی لفظ بڑھا دیا ہے جو کہ نہ آیت کا حصہ ہے نہ رواہت کا.
Question:علماء تاریخ وسیر کے نزدیک کون سی کتاب مقتل امام حسین علیہ السلام معتبر قرار دی گئی ہے؟

Ayatollah:Sistani

Answer: اکثر علما لہوف جو سید ابن طاووس نے لکھی ہے اسے معتبر مانتے ہیں، لیکن عام طور سے کربلا کے بارے میں کسی ایسی کتاب کی معرفی کرنا جو ہر اعتبار سے معتبر ہو بے حد مشکل ہے.
ابھی حال میں قم سے ایک ٢ جلد کتاب آقای پیشوائی کی سرپرستی میں چھپی ہے بنام مقتل حسین علیہ السلام وہ کافی تحقیقی کتاب ہے
Question:Agar roze me koi aadmi janabah ki halat me pohoch jaaye , toh uska roza baatil ho jayega? Agar nahi , toh agar wo janabah hi halat me thodi der guzarne ke baad ghusl kare , toh uska roza barabar hai?

Ayatollah:Sistani

Answer: Agr sote me ya khud ba khud halate janabt me pahuch gya to roza sahi hy, lekin agr usne khud koi aysa kam kiya ki mujnib ho gya to roza batil aur kaffara bhi hy. Dono surat me fauran ghusl zaroori nhi hay mgr ye ke namaz ka waqt kam ho to namaz ki wajh se gusl zaroori hoga.
Question:Bank Deposits ka interest hi agar hamare ghar ke liye income ho, to khums ke liye kya masala hai? Aur free me mili hui cheez par khums ka kya mas-ala hai?

Ayatollah:Sistani

Answer: Bachat ki surat me khums hai
Free me mili hue cheez agr use na ho aur khums ki date aa jae to uspar bhi khums hai
Total 155 Questions 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16