وہ رطوبت جو عورت چھیڑ چھاڑ یا شھوت انگیز تصورات کے وقت مقام میں احساس کرتی ہے اور یہ رطوبت اتنی زیادہ نہ ہو کہ دوسری جگہ کو الودہ کردے تو پاک ہے غسل واجب نہیں ہوگا اور وضو بھی باطل نہیں ہوگا لیکن اگر اتنی زیادہ ہو کہ اس کو انزال کہا جاے اور لباس کو بھی الودہ کردے اور صورت حال یہ ہو کہ یہ رطوبت اس وقت حاصل ہو جب عورت کی شھوت اپنے اوج پر ہو اور مکمل تسکین کا سبب بنے تو وہ نجس ہے (orgasm) اور جنابت کا بھی سبب( پس غسل واجب ہو جائے گا ) بلکہ اگر اس حد تک نہ ہو توبھی احتیاط واجب کی بنا پر نجس ہے اور غسل جنابت بھی واجب ہوگا اور اگر عورت شک کرے کہ رطوبت اس اوج کی حد تک پہنچی یا نہیں یا شک کرے کہ اصلا رطوبت خارج بھی ہوئی یا نہیں تو غسل واجب نہیں ہو اور وضو اور غسل بھی باطل نہیں ہوگا