Hum ko yeh kaha gaya hai ke hum par sifli jaadu kiya gaya hai. To humari sawaal yeh hai ke humko kaise bata chale ke yeh sach hai ya nahi. Aur ek maulana humse yeh kaha ke humko bhi sifli amaal karna parega kyun ki humari ma ki tabyat bhigar jaarahi hai. To kaise kare?
Apko amal pata hai ke am karsakte ho, tasbi, namaz aur zikr?

کچھ اعمال اور دعائیں ہیں جو جادو کے اثر کو ختم اور باطل کرنے کے لئے ہیں ، جس کو اس امید میں انجام دینے میں کوئی حرج نہیں کہ ان کا اثر ہو اور ضرورت نہیں اس بات کی کہ جو جادو کو توڑنے کے بڑے بڑے دعویدار ہیں ان کی طرف جایا جائے کیوںکہ ان میں اکثر وہ ہیں جو جھوٹے ، دھوکے باز ہیں جن کا مقصد صرف لوگوں سے پیسوں کا بٹورنا ہے جبکہ ان کا اس علم میں کسی قسم کی کوئی مھارت اور اطلاع نہیں ۔
پس ان امور کو انجام دیں
۱ فقیر کو صدقہ دیں چاہے کم ہو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے کے بعد

۲ چھ مرتبہ ایۃ الکرسی اور سورہ قل ھو اللہ کی تلاوت کریں اور ان سوروں کی تلاوت کریں سورے کافرون – سورے فلق اور سورے الناس

۳زیادہ سے زیادہ محمد اور آل محمد علیھم السلام پر درود اور ورد (لا إله إلا الله) و (لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم) پڑہیں