Mera namaz me dil nahi lagrha, me wazu kr rhi hun to lagrha hai galat kiya aur wazu sy pehly bht bar puri bismillah parh rhi hun qk mujhy lgrha hai k mene glt parha aur namaz me bhi ase horha hai. Dil bhi nahi lagrha aur lgrha hai galat parha hai to bar bar parh rhi hun. Bataein me kya karun

وسواسی (جو بہت زیادہ شک کرتا ہے )شخص کو نصیحت کی جاتی ہے کہ اپنی اصلاح کرے تاکہ اس بیماری سے پیچھا چھڑا سکے اور یہ دو مرحلوں پر عمل کر کہ حاصل ہوگا:

اول: اس بات کا خیال رکھے کہ یہ حالت عقل اور شریعت کے لحاظ سے قابل مذمت ہے اس لے کہ یہ شخص درمیانی اور اعتدال کے راستے سے باہر نکل گیا ہے اور بجائے اس کہ کے کوئی فائدہ ہو وہ انسانی طاقت اور قدرت کو ضائع کر دیتا ہے۔

کبھی بھی وسواس پرہیزگاری میں شمار نہیں کیا جاتا ہے اور دین اسلام میں یہ پسندیدہ کام نہیں سمجھا گیا ہے، بلکہ وسواس شخص کے درک اور سمجھ میں ایک قسم کی خرابی ہے جو کبھی کبھار اس کے نفس اور ارادہ کی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے، اور اسی طرح جیسا کہ احادیث شریف میں آیا ہے کہ شیطان کے وسوسوں کے آگے تسلیم ہوجانا شیطانی عمل ہے، لہذا اگر انسان ان کو اچھی طرح سمجھ لے اور اس کی حقیقت اس کے لے روشن ہو جائے تو پھر دوسرے مرحلے کی باری آتی ہے۔

مرحلہ دوم : انسان بہت زیادہ کوشش کرے تاکہ اپنے نفس پر قابو پاسکے اور فیصلہ کرنے کی قدرت اپنے ہاتھ میں رکھے تاکہ شیطان کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنے اور شیطان اس کو دھوکہ نہ دے ، اور اس بات کا پختہ ارادہ رکھے کہ اس کے شیطانی وسوسہ اور احتمالات کی پرواہ نہ کرنے پر خدا وند متعال اس کو عذاب نہیں دے گا ، اور اگر شک کرے کہ مثلا پانی بدن کے کسی حصے پر پہنچا ہے یا نہیں تو اپنے شک کی پرواہ نہ کرے ،،، اور ھمیشہ اس بات پر بنا رکھے کہ طہارت حاصل ہوگئی اور عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے اور جتنا اپنے شک کی پرواہ نہیں کرے اور اس کو بار بار تکرار کرئے اتنا ہی اپنے وسواس اور وہم پر کنٹرول ہوگا اور وسواس اور وہم کی قدرت کمزور ہوگی ، یہاں تک کے شیطان اس سے مایوس ہو جائے گا اور وہ طہارت اور نجاست کے عمل کرنے میں ایک عام شخص کی طرح ہو جائے گا اور مطمئن رھے کہ اگر اس راستے پر آگیا اور اپنا مقصد اس وسواس سے جنگ کرنے کا رکھے تو کامیاب ہو گا اور خداوند متعال اس کی مدد کرے گا اور شیطان کے دھوکے اور فریب کو کمزور کر دے گا ۔ خداوند کریم فرماتا ہے: ( اسی طرح شیطان کا دھوکہ اور فریب کمزور ہے )۔

Mera namaz me dil nahi lagrha me wazu kr rhi hun to lagrha hai galat kiya aur wazu sy pehly bht bar puri bismillah parh rhi hun qk mujhy lgrha hai k mene glt parha aur namaz me bhi ase horha hai. Dil bhi nahi lagrha aur lgrha hai galat parha hai to bar bar parh rhi hun. Bataein me kya karun

Ye waswasae shaitani hai. Surae naas aur falaq padhiye. Jab had se zyada waswas ho to aap ek baar wuzu kar ke ek namaz padh lijiye chahe wo kaisi kyun na ho dobara na padhiye